کتنے کروڑ لوگوں نے ایس ایم ایس کے ذریعے احساس پروگرام میں اپلائی کیا؟ وزیراعظم نے سب کو حیران کر دیا

کتنے کروڑ لوگوں نے ایس ایم ایس کے ذریعے احساس پروگرام میں اپلائی کیا؟ ...
کتنے کروڑ لوگوں نے ایس ایم ایس کے ذریعے احساس پروگرام میں اپلائی کیا؟ وزیراعظم نے سب کو حیران کر دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ اب تک ساڑھے تین کروڑ افراد نے ایس ایم ایس کے ذریعے احساس پروگرام میں اپلائی کیا ہے جنہیں ویری فکیشن کے بعد رقم دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت نے کورونا وائرس کے باعث متاثر ہونے والے غریب ترین طبقے کیلئے احساس پروگرام شروع کیا جس میں اب تک ساڑھے تین کروڑ افراد نے ایس ایم ایس کے ذریعے اپلائی کیا ہے۔ یہ تمام ڈیٹا ہر طرح کی سیاسی مداخلت سے پاک اور کمپیوٹرائزڈ ہے جن کے بارے میں ہمیں معلوم ہے کہ ان کے حالات کیا ہیں اور ان سب کی ویری فکیشن کے بعد ہی رقم دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کل سے اس پروگرام کے تحت رقم کی تقسیم شروع ہو جائے گی اور پورے پاکستان میں 17 مختلف پوائنٹس کے ذریعے ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو یہ رقم دی جائے گی اور دو سے ڈھائی ہفتوں میں پورا عمل مکمل ہو جائے گا جس دوران 144 ارب روپے تقسیم کئے جائیں گے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -