وہ آدمی جس نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ایک ارب ڈالر دینے کا اعلان کردیا، نئی مثال قائم کردی

وہ آدمی جس نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ایک ارب ڈالر دینے کا اعلان کردیا، ...
وہ آدمی جس نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ایک ارب ڈالر دینے کا اعلان کردیا، نئی مثال قائم کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹوئٹر‘ کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جیک ڈورسے نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے لیے اپنی ذاتی دولت کا 28فیصد حصہ عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق جیک ڈورسے کی دولت کے تناسب سے یہ رقم 1ارب ڈالر کے لگ بھگ بنتی ہے جو وہ اپنے خیراتی فنڈ کے ذریعے عطیہ کریں گے۔ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں عطیے کے طور پر یہ دنیا میں اب تک کسی شخص کی طرف سے انفرادی حیثیت میں دی جانے والی سب سے بڑی رقم ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو نے کورونا وائرس کے خلاف اس لڑائی میں ایک فنڈ قائم کیا ہے۔ جیک ڈورسے نے سب سے پہلے لیونارڈو کے اس فنڈ میں رقم جمع کرانے کا اعلان کیا۔ یہ فنڈ فی الوقت کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں اپنا حصہ ڈالے گا اور اس وباءکے مکمل خاتمے کے بعد لڑکیوں کی تعلیم و صحت کے لیے کام کرے گا۔ واضح رہے کہ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے کورونا وائرس کی ویکسین کے لیے ہونے والی تحقیقاتی کام کے لیے اڑھائی کروڑ ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وہ یہ رقم بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاﺅنڈیشن کے ذریعے عطیہ کریں گے۔