بنگلہ دیشی آل راﺅنڈر مصدق حسین نے شاندار کام کر دیا، جان کر آپ بھی داد دینے پر مجبور ہو جائیں

بنگلہ دیشی آل راﺅنڈر مصدق حسین نے شاندار کام کر دیا، جان کر آپ بھی داد دینے ...
بنگلہ دیشی آل راﺅنڈر مصدق حسین نے شاندار کام کر دیا، جان کر آپ بھی داد دینے پر مجبور ہو جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر مصدق حسین کورونا وائرس سے مشکلات کا شکار افراد کی مدد کیلئے میدان میں آ گئے ہیں اور اپنے علاقے میں 200 گھرانوں کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چین سے پوری دنیا میں پھیلنے والے کورونا وائرس سے اب تک لاکھوں افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں اموات ہوئی ہیں اور بیشتر ممالک میں لاک ڈاﺅن کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں۔ ایسے میں سب سے زیادہ متاثر وہ غریب افراد ہوئے جو روزانہ کی بنیاد پر کچھ پیسے کما کر زندگی کا پہیہ چلانے میں مصروف تھے۔
تمام ممالک میں ہی مخیر حضرات کے علاوہ مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات بھی اپنے اپنے طور پر غریبوں کی مدد کرنے میں مصروف ہیں اور ایسے میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر مصدق حسین نے بھی زبردست مثال قائم کر دی ہے۔
مصدق حسین نے اپنے علاقے میں 200 گھرانوں کی ذمہ داری سنبھالی ہے جنہیں وہ راشن فراہم کرنے کے علاوہ ضروریات زندگی بھی مہیا کریں گے۔ مصدق نے سب پر زوردیاکہ وہ اس مشکل گھڑی میں اپنے قرب وجوار میں رہنے والے لوگوں کی مدد کریں۔