”حالات بہتر ہوتے ہی پاکستان اور بھارت کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کروا دیں اور۔۔۔“ کورونا وائرس پر شعیب اختر نے اب تک کا سب سے زبردست مشورہ دیدیا

”حالات بہتر ہوتے ہی پاکستان اور بھارت کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کروا ...
”حالات بہتر ہوتے ہی پاکستان اور بھارت کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کروا دیں اور۔۔۔“ کورونا وائرس پر شعیب اختر نے اب تک کا سب سے زبردست مشورہ دیدیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے پاکستان اور بھارت میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاﺅن کی وجہ سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے انتہائی زبردست مشورہ دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شعیب اختر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس جیسی موذی وباءکیخلاف جنگ کیلئے فنڈ جمع کرنے کی خاطر حالات میں کچھ بہتری آتے ساتھ ہی پاکستان اور بھارت کے درمیان 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کرا دی جائے اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی کو موذی وباءسے متاثرہ افراد کیلئے استعمال کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس سیریز سے حاصل ہونے والی رقم کو پاکستان اور بھارت کی حکومتوں میں برابر تقسیم کر دیا جائے اور دونوں حکومتیں اس رقم کو کورونا کی وجہ سے متاثر ہونے والے افراد پر استعمال کرے۔

مزید :

کھیل -کورونا وائرس -