کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں پھنسے غیر ملکیوں کو بڑی خوشخبری سنادی گئی

کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں پھنسے غیر ملکیوں کو بڑی خوشخبری سنادی گئی
کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں پھنسے غیر ملکیوں کو بڑی خوشخبری سنادی گئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں پھنس جانے والے غیر ملکیوں کے ویزوں کی مدت میں توسیع کردی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں رہ جانے والے غیر ملکی شہریوں کے ویزوں کی مدت میں 30 اپریل تک توسیع کردی گئی ہے۔ یہ فیصلہ لوگوں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، امید ہے کہ اس فیصلے سے پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں کو کسی قسم کی مشکلات پیش نہیں آئیں گی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ویزا میں توسیع سے متعلق احکامات اور تفصیلات نادرا کی ویب سائٹ پر بھی میسر کر دی جائیں گی۔

مزید :

قومی -