افغانستان، فضائی حملوں میں22 طالبان جنگجو ہلاک

افغانستان، فضائی حملوں میں22 طالبان جنگجو ہلاک
افغانستان، فضائی حملوں میں22 طالبان جنگجو ہلاک

  

فیروز کوہ  (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغان فضائیہ کے حملوں میں 2 مغربی صوبوں میں 22 طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان فوج کے ترجمان نےدعویٰ کیا ہے کہ افغان فضائیہ کے حملوں میں 2 مغربی صوبوں میں 22 طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے  ہیں ۔فوج کی 207 ظفر کورپس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبہ غور میں شاہرک ضلع کے دہان مورگاہ اور ہیسارک کے علاقوں میں طالبان جنگجوؤں کے ایک گروپ نے افغان نیشنل آرمی(اے این اے )کے لاجسٹک قافلے پر حملہ کیا ، اے این اے نے موثر دفاعی پوزیشن میں حملے کو روکا اور فضائی حملوں کا آغاز کرتے ہوئے 18 جنگجوؤں کو ہلاک کردیا۔بیان کے مطابق ہمسایہ صوبہ فراہ میں 4 طالبان جنگجو ہلاک ہو ئے اور ایک اس وقت زخمی ہوا جب پشت رود ضلع کے پل ریگی علاقے میں کئے گئے فضائی حملوں میں جنگجوؤں کو نشانہ بنایا گیا ۔افغان فوجی ترجمان کے بیان کے مطابق ہدف بنائے گئے جنگجوؤں نے اس سے قبل فوج کے ایک لاجسٹک قافلے کو نشانہ بنایا تھا جس کے بعد پشت رود ضلع میں انہیں فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ افغانستان میں فروری کے وسط میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد افغان صدر اشرف غنی بار بار طالبان سے مطالبہ کرچکے ہیں کہ امن بات چیت اور خاص طور پر کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں مدد فراہم کرنے کے لئے جنگ بندی پر رضامند ہوں تاہم تصادم سے متاثرہ ملک میں جھڑپیں جاری ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -