کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلئے اقوام متحدہ کا بڑا قدم،امن فوجوں کی تعیناتی اور گردش 30 جون تک معطل کر دی

کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلئے اقوام متحدہ کا بڑا قدم،امن فوجوں کی ...
کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلئے اقوام متحدہ کا بڑا قدم،امن فوجوں کی تعیناتی اور گردش 30 جون تک معطل کر دی

  

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے نوول کرونا وائرس کا پھیلا ﺅ روکنے کےلئے امن فوجیوں کی تعیناتی اور گردش 30 جون تک معطل کر دی ہے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان  سٹیفنی دوجارک نے ورچوئل پریس بریفنگ میں کہا کہ نوول کرونا وائرس کی منتقلی کے خطرے کو کم کرنے کےلئے سیکرٹری جنرل نے وردی والے اہلکار،انفرادی افسران ، پولیس اور ملٹری یونٹس کی تعیناتی اور گردش کا عمل 30 جون تک معطل کر دیا ہے،ہمارے امن مشن کرونا وائرس کا پھیلا روکنے اور اسکے انسداد کےلئے ہمہ وقت کام کر رہے ہیں، آنیوالے باوردی اہلکاروں کی کرونا وائرس سے پاک حیثیت کو یقینی بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے تاکہ اقوام متحدہ کے امن فوجیوں کےلئے اس متعدی مرض کے خطرے کا کم کرتے ہوئے ہماری آپریشنل صلاحیتوں کو برقراررکھا جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے دباؤ  والے حالات میں صرف سخت شرائط کی بنیاد پر حکم نامے کے نفاذ کو جاری رکھتے ہوئے کچھ محدود رعایتوں پر غور کیا جا سکتا ہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -