چیئرمین نیب چینی بحران پر وزیر اعظم ،عثمان بزادر، وفاقی اور صوبائی کابینہ کو شامل تفتیش کریں، ن لیگ نے قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی

چیئرمین نیب چینی بحران پر وزیر اعظم ،عثمان بزادر، وفاقی اور صوبائی کابینہ کو ...
چیئرمین نیب چینی بحران پر وزیر اعظم ،عثمان بزادر، وفاقی اور صوبائی کابینہ کو شامل تفتیش کریں، ن لیگ نے قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چینی بحران کی انکوائری رپورٹ پر چیئرمین نیب سے نوٹس لینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔

قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی جس میں چیئرمین نیب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ چینی بحران کا فوری نوٹس لے کر وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب، وفاق اور پنجاب کی کابینہ کو شامل تفتیش کیا جائے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے کی چینی پر انکوائری رپورٹ نے نااہل جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو بے نقاب کردیا ہے،حکومتی رہنماؤں نے سوچی سمجھی سازش کے تحت چینی بحران پیدا کر کے قوم کی جیبوں پر سو ارب کا ڈاکہ ڈالا ہے۔قرارداد میں کہا گیا کہ حکومتی رہنماؤں نےچینی کی ایکسپورٹ کے نام پر حکومت سے اربوں روپے کی سبسڈی لی، چینی مافیا کی جانب سے 52 فیصد چینی افغانستان ایکسپورٹ کرنے کا ڈرامہ کیا گیا،چینی بحران کا فوری نوٹس لیا جائے۔قرارداد میں چینی کی مکمل انکوائری رپورٹ آنے تک خسرو بختیار کو وزارت کے عہدے سے ہٹانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -