سکھر قرنطینہ سینٹر میں مزید 122 مریض صحتیاب،گھروں کو بھیجنے کا فیصلہ

  سکھر قرنطینہ سینٹر میں مزید 122 مریض صحتیاب،گھروں کو بھیجنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر(این این آئی) سکھر قرنطینہ سینٹر میں مزید 122 مریض صحتیاب،گھروں کو بھیجنے کا فیصلہ، صحتیاب افراد کو آج گھروں کو بھیجا جائے گا، اویس شاہ کی تصدیق تفصیلات کے مطابق سکھر قرنطینہ سینٹر میں تفتان سے لاکر رکھے گئے افراد میں سے کرونا میں مبتلا مزید 122 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں،ان کی دوبارہ ٹیسٹ رپورٹ آنے اور ڈاکٹروں کی ٹیم کی جانب سے نارمل قرار دینے پر صحتیاب قرار دیا گیا ہے،جس کے بعد اب انہیں ان کے گھروں کی طرف (بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اور کرونا کے حوالے سے سکھر کیلئے مقرر فوکل پرسن سید اویس قادر شاہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ لوگوں کیلئے خوشخبری ہے کہ سکھر کے قرنطینہ سینٹر میں مزید 122 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں آج ان کے گھروں کو بھیجنے کافیصلہ کیا گیا ہے ان مریضوں کوتفتان بارڈر سے لانے اور ان کیٹیسٹ منفی آنے پر ان کوآئسولیشن میں رکھاگیاتھا جہاں پروہ صحتیاب ہوگئے ہیں، جبکہ دو روز قبل بھی 66 مریضوں کو صحتیاب ہونے پر ان کے گھروں کو روانہ کیا جاچکا ہے۔
سکھر قرنطینہ سینٹر