میری ٹائم سیکیورٹی کی کھلے سمندر میں کارروائی، 25 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل ضبط

میری ٹائم سیکیورٹی کی کھلے سمندر میں کارروائی، 25 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل ضبط
میری ٹائم سیکیورٹی کی کھلے سمندر میں کارروائی، 25 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل ضبط

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے السمیر نامی کشتی کے ذریعے سمگل کیا جانے والا 25  ہزارلیٹرایرانی ڈیزل تحویل میں لے کر نو  سمگلروں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے سمگلنگ کے خلاف کارروائی کے دوران کھلے سمندر میں روٹین پیٹرولنگ کرتے ہوئے السمیر نامی مشکوک کشتی کو 9 اسمگلروں سمیت تحویل میں لے لیا۔ترجمان کے مطابق السمیر نامی کشتی سے 25 ہزارلیٹر ایرانی ڈیزل برآمد ہوا، جوکہ غیرقانونی طریقے سے پاکستان لایا جارہا تھا، کشتی اورغیر قانونی ڈیزل کسٹم ایکٹ 1969کے قانون کے مطابق تحویل میں لے لیا گیا۔ترجمان کے مطابق کسٹم ایکٹ کے تحت گرفتارعملے کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی گئی، اور  پکڑی گئی کشتی بمعہ عملے کے قانونی کارروائی کے لیے کسٹم پریوینٹو کے حوالے کردیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی واحد بحری قانون نافذ کرنے والی ایجنسی ہے، جسے ایکٹ کے تحت ذمہ داری دی گئی ہے کہ سمندر میں سمگلروں کا تعاقب کرنے کے بعد ان کو کیفر کردار تک پہنچائے، محدودو سائل کے باوجود ایم ایس اے اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دے رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -