عدالت کا رمضان المبارک میں چینی 80 روپے فی کلو فروخت کرنے کا حکم ، شوگر ملز ایسوسی ایشن کا ردعمل بھی سامنے آگیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )شوگر ملز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری حسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم رمضان میں کم ریٹ پر چینی دینے کو تیار ہیں،حکومت نے جو ریٹ دیا ہے وہ ایک مہینے کے لیے نہیں ہے،عدالت نے اس حکم کو معطل کیا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکا کہان تھا کہ چینی کا جنرل ریٹ دوبارہ طے کیا جائے گا۔شوگر ملز کمپنیاں قانون کے مطابق کام کرتی ہیں وہ وٹس ایپ پر کاروبار نہیں کرتیں۔گنا کی خریداری سے لیکر ہر چیز ریگولیٹ ہے۔گزشتہ 10 سال سے ایف بی آر کے افسران چینی کی ملوں میں بیٹھتے ہیں ،وٹس ایپ پر کاروبار نہیں ہوتے۔شوگر ملوں کی ایسوسی ایشن ہے مگر ان میں کاروباری مقابلے کی فضا پائی جاتی ہے۔ڈومیسٹک کنزیومر کو صرف 30 فیصد چینی جاتی ہے باقی چینی انڈسڑی کو جاتی ہے۔
ہماری درخواست ہے کہ حقیت پسند ہوکر چینی کا ریٹ طے کیا جائے،گنا مہنگا ملے گا تو چینی بھی مہنگی ملے گی۔