پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کے لیے 34 اراکین پارلیمنٹ نےبرطانوی وزیراعظم  کو خط لکھ دیا

      پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کے لیے 34 اراکین پارلیمنٹ نےبرطانوی ...
      پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کے لیے 34 اراکین پارلیمنٹ نےبرطانوی وزیراعظم  کو خط لکھ دیا

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن )کورونا کے حوالے سے  پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کے لیے 34 اراکین پارلیمنٹ نے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو خط لکھا ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کو ریڈ لسٹ کرنے سے برطانوی شہری متاثر ہونگے، پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے کا واضح جواز پیش نہیں کیا گیا۔پاکستان میں انفکشن ریٹ برطانیہ سے بھی کم ہے، پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد ایسے ممالک سے کم ہے جو ریڈ لسٹ سے باہر ہیں۔ بتایا جائے کن وجوہات کی بنا پر پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالا گیا؟ ریڈ لسٹ میں شامل کرنے اور نکالنے کا طریقہ کار کیا ہے؟

واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا تھا،جس کے بعد سے برطانیہ کے اندر سے ہی اس غیر منصفانہ اقدام کے خلاف آوازیں اٹھنا شروع ہوگئیں ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -