سابق سپیکر قومی اسمبلی حامد ناصر چٹھہ کی اہلیہ انتقال کر گئیں 

سابق سپیکر قومی اسمبلی حامد ناصر چٹھہ کی اہلیہ انتقال کر گئیں 

  

جامکے چٹھہ،وزیرآباد (نمائندہ پاکستان، نمائندہ خصوصی،نا مہ نگار) سابق سپیکر قومی اسمبلی چوہدری حامد ناصر چٹھہ کی اہلیہ،سابق ضلع ناظم محمد فیاض چٹھہ،ترجمان حکومت پنجاب محمد احمد چٹھہ کی والدہ مختصرعلالت کے بعد انتقال کرگئیں جنہیں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان موضع احمد نگر چٹھہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ معروف عالم دین قاری عدیل احمد نے پڑھائی۔نماز جنازہ میں ڈی سی گوجرانوالہ،نماز جنازہ میں ایم این اے ارمغان سبحانی،طارق سبحانی،میاں طارق محمود،الحاج سرفراز احمدتارڑ،محمداکبر نقشبندی،نعمان اللہ خان چٹھہ،سید عمران حیدر زیدی،احتشام الحق چیمہ،سلمان ساجد چٹھہ،اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد عامر محمود،ڈی ایس پی رانا محمد اسلام،میان محمد اکرم پہلوان،چیئرمین مارکیٹ کمیٹی شہباز احمد چیمہ،شجاع الدین چوہان،ڈاکٹر محمد یوسف،چوہدری محمد یوسف،سابق ایم پی اے پی پی پی اعجاز احمد سماں،حاجی نصیر ارائیں،آصف محمود کلیر،محمد افضل چیمہ،مستنصر علی ساہی،صاحبزادہ جہانزیب،شبیر اکرم چیمہ،سابق تحصیل نائب ناظم،میر ماجد علی سالار،محمد اشرف نثار،افضل چوہان،محمد اسلم سپال ایڈووکیٹ،رانا مقصود،ٹی او آئی اینڈ ایس محمد عقیل کھوکھر سمیت ایم این ایز،ایم پی ایز،سیاسی وسماجی شخصیات،تاجر برادری،وکلاء،صحافیوں،صنعتکاروں،تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات اہل علاقہ علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مرحومہ کی وفات پر شہر بھر کی تمام مارکیٹیں سوگ میں بند رہیں۔مرحومہ کے قل شریف کا ختم پاک کل مورخہ9 اپریل بروز جمعتہ المبارک دوپہر 3بجے انکی رہائشگاہ حویلی حامد ناصر چٹھہ موضع احمد نگر تحصیل وزیر آباد میں ہوگا۔

انتقال

مزید :

صفحہ آخر -