سعودی حکومت کا بڑا فیصلہ، عمرہ سیکٹروزارت الحج سے لے کر سیاحت کو دینے کا فیصلہ 

سعودی حکومت کا بڑا فیصلہ، عمرہ سیکٹروزارت الحج سے لے کر سیاحت کو دینے کا ...

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) سعودی حکومت کا بڑا فیصلہ، عمرہ سیکٹر سعودی وزارت الحج سے لے کر سعودی وزارت سیاحت کو دینے کا فیصلہ، دنیا بھر سے عمرہ کے لئے حرمین شریفین آنے والے مکہ مدینہ کے علاوہ سیاحت کے لئے کسی بھی سعودی شہر جا سکیں گے، موجودہ عمرہ سیزن کورونا کی وجہ سے سعودیہ میں رہنے والوں تک محدود، رمضان،عمرہ بھی سعودی شہریوں اور اقامہ ہولڈرز ہی بذریعہ ایپ کر سکیں گے۔ یکم رمضان سے حرمین شریفین میں ویکسین نہ کروانے والوں کا داخلہ بند، حج کے بعد نئے عمرہ سیزن کی نگرانی سعودی وزارت ٹورازم کرے گا، ابتدائی کام مکمل، نئے نظام میں سعودی عمرہ کمپنیوں کا کام بھی ختم، عمرہ کا نظام ٹور ازم ڈیپارٹمنٹ کو دینے کا نظام جدید انداز میں استوار کرنے کے لئے کمیٹی قائم۔ بتایا گیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے موجودہ عمرہ سیزن عملاً اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ سعودیہ میں موجود افراد ایپ کے ذریعے ایس او پی کی روشنی میں رمضان میں ایک عمرہ ادا کر سکیں گے۔ ایپ کے ذریعے افطار و تراویح ادا کریں گے۔ سیاحت کے شعبہ کو فعال بنانے کے ساتھ عمرہ زائرین کی تعداد بڑھانے کا بھی فیصلہ ہوا ہے، مکہ مکرمہ کے علاوہ دیگر شہروں میں سیاحتی مقامات بڑھانے کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ کورونا کے خاتمے کے بعد کا پروگرام جلد جاری کیا جائے گا۔

سیاحت

مزید :

صفحہ آخر -