(ن) لیگ خوداستعفے دینا نہیں چاہتی، ملبہ ہم پر ڈال رہی ہے، کسی کو جوابدہ نہیں: پیپلز پارٹی 

(ن) لیگ خوداستعفے دینا نہیں چاہتی، ملبہ ہم پر ڈال رہی ہے، کسی کو جوابدہ نہیں: ...

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ خود استعفے دینا نہیں چاہتی اور ملبہ صرف پیپلزپارٹی پر گرانا چاہتی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گیلانی نے کہا کہ(ن) لیگ صرف پیپلزپارٹی کو قصور وار ٹھہرانا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام معاملات کا جائزہ سی ای سی میں لیں گے اور سی ای سی کے بعد استعفے دے بھی دیں تو (ن) لیگ نہیں دے گی۔صحافی نے آصف زرداری کے خلاف سوئس کیس دوبارہ کھولنے سے متعلق سوال کیا جس پر گیلانی کا کہنا تھا کہ سوئس کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، اس وقت میں خط لکھتا تو میرے اوپر آرٹیکل 6 لگ جاتا۔شیری رحمن کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کسی کو جوابدہ نہیں ہے، پی ڈی ایم کا کوئی آئین نہیں، سی ای سی اجلاس میں سوچیں گے کیا جواب دینا ہے، چاہتے ہیں گفت و شنید کے ذریعے بات کی جائے۔ہمیں چارج شیٹ قطعی قبول نہیں، پی ڈی ایم ایک اتحاد ہے، ہم نے پبلک میں پوچھا پنجاب میں کیسے سب بلا مقابلہ سینیٹر ہوگئے؟۔شیری رحمان کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ سرکار کو ہٹانا بہت ضروری ہے، انہوں نے ملک کے تمام ادارے تباہ کر دیئے، ہمارا ہدف سلیکٹڈ سرکار ہے، عمران حکومت جھونکے کی طرح گرنے والی ہے، جمہوریت میں بات چیت کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں، مسلم لیگ ن جس نہج پر اتحاد کو لے آئی ہے وہ سوچے کہ ہم کس کو ہدف بنانا چاہتے ہیں۔

پی پی 

مزید :

صفحہ آخر -