جنوبی افریقن کرکٹر راسی وین کی پاکستان سے ٹی20 سیریز میں شرکت مشکوک

  جنوبی افریقن کرکٹر راسی وین کی پاکستان سے ٹی20 سیریز میں شرکت مشکوک

  

جوہانسبرگ  (اے پی پی):جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز راسی وین ڈیر ڈوسن کی فٹنس مسائل کے باعث  پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے  تیسرے اور فیصلہ کن  ون ڈے سے باہر ہونے کے بعد ٹی -20 سیریز میں شرکت بھی مشکوک ہوگئی  تین ون ڈے میچز کی سیریز کے ابتدائی دو میچز میں سب سے زیادہ رنز سکور کرنے والے وین ڈیر ڈوسن کی   پٹھوں میں تنا  کی وجہ سے  آخری ون ڈے  بھی نہیں کھیل سکیں تھے۔

کے بعد ٹی -20 سیریز میں بھی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔وین ڈیرڈوسن نے پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں ناقابل شکست  123 جبکہ دوسرے میچ میں  60 رنزسکور کئے تھے۔ کرکٹ جنوبی افریقہ نے کہا ہیکہ پروٹیز میڈیکل ٹیم پاکستان کے خلاف چار ٹی -20میچز کی  سیریز سے قبل وین ڈیرڈوسن کی پٹھوں کی تکلیف سے نجات کے بارے میں پیشرفت کا جائزہ لے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -