قومی ویمن تھرو بال چیمپئن شپ کا انعقاد مئی میں ہوگا

قومی ویمن تھرو بال چیمپئن شپ کا انعقاد مئی میں ہوگا

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ویمن تھروبال چیمپئن شپ آ ئندہ ماہ مئی میں فیصل آباد میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان تھروبال فیڈریشن  کے سیکرٹری جنرل  مقبول آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے علاوہ مختلف محکموں کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ یہ چیمپئن شپ27سے 30 مئی تک فیصل آباد میں ہی کھیلی جائیگی۔ چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی منیجرز میٹنگ 26 مئی کو ہوگی جس میں چیمپئن شپ کے نئے قوانین کے بارے آگاہ اور ایونٹ کے ڈراز کا اعلان کیا جائے گا۔

  انہوں نے کہا کہ  یہ چیمپئن شپ پنجاب تھروبال ایسوسی ایشن کے تعاون سے  10 اپریل سے 13 اپریل تک فیصل آباد میں کھیلی جانی تھی لیکن ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کی وجہ سے اس  چیمپئن شپ کو ملتوی کرنا پڑا  انہوں نے امید ظاہر کی کہ شیڈول کے مطابق ایونٹ کا انعقاد منعقد ہوگا اور اس کے لئے بھرپور تیاریاں کی جارہی ہیں ایونٹ بہت اہمیت کاحامل ہے اور اس سے کھلاڑیوں کو بہت فائدہ حاصل ہوگامزید کہا کہ کھلاڑیوں کو ایونٹ کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے جنہوں نے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -