وزیراعظم کا ریپ کے موضوع پر بیان جہالت کی عکاسی، قوم سے معافی مانگیں، مریم اورنگزیب 

وزیراعظم کا ریپ کے موضوع پر بیان جہالت کی عکاسی، قوم سے معافی مانگیں، مریم ...

  

 اسلام آ باد (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے ریپ کے موضوع پر بیان کی مذمت کرتے ہوئے ان سے بیان پر قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا اور کہا ہے عمران صاحب سے حکومت،معیشت چلتی ہے، غریبوں کو روزگار ملتا ہے، نہ مہنگائی ختم ہوتی ہے، بس زبان ہے وہ بھی ٹھیک نہیں چلتی ہے،ہمیشہ جہالت اور بداخلاقی کا پرچار کرتی ہے،عمران صاحب کا بیان افسوسناک اور شرمناک ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا عمران صاحب معصوم بچوں کا فحاشی کی وجہ سے ریپ ہورہا ہے؟، یہ بیان دے کر عمران صاحب نے معصوم ریپ وکٹمز اور ان کے گھر والوں کا دل دکھایا ہے،ان کے بیان پر ہر پڑھا لکھا اور باشعور فرد حیران، پریشان اور فکرمند ہے، انکابیان ان کی سوچ، ناقص علمی اور دماغی خلل کا ثبوت ہے،ان کے بیان سے ظاہر ہوگیا وہ اس معاملے میں بھی مکمل نابلد، عمومی جاہلانہ مردانہ سوچ کے مالک ہیں،عمران صاحب نے سطحی ذہنیت پر مبنی بیان دیا،عمران صاحب آپ کے اوٹ پٹانگ اور کھوکھلے فلسفوں سے اس مجرمانہ ذہنیت کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے جو صرف درندگی ہے،وزیراعظم کے منصب پر بیٹھے شخص کی اپنی سوچ اور علمیت کا یہ عالم ہو تو وہاں سماج کا جنگل بننا یقینی ہے۔

مریم اورنگزیب 

مزید :

صفحہ آخر -