حکومت یوٹرن سے نکل کر تباہی پھیلانے کے فیصلے کر رہی ہے،اعظم نذیر 

  حکومت یوٹرن سے نکل کر تباہی پھیلانے کے فیصلے کر رہی ہے،اعظم نذیر 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماسینٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ حکومت اب یوٹرن سے نکل کر تباہی پھیلانے کی فیصلے کر رہی ہے جہانگیر ترین کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے خسرو بختیار، پرویز خٹک اور علیم خان کے کیسسز کٹھائی میں پڑے ہوئے ہیں حکومت کے اندر بھی سلیکٹڈانتقامی کارروائیاں ہو رہی ہیں، جہانگیر ترین کو سینٹ انتخابات میں حفیظ شیخ کی شکست کا باعث سمجھا جا رہا ہے ہر شہری کے ساتھ قانون اور آئین کے مطابق سلوک ہونا چاہیے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے لیے بازو موڑنا نہیں چاہیے،ایف آئی اے، نیب اور اینٹی کرپشن کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، آج جو بوئیں گے کل کو وہ کاٹنا بھی پڑے گا،مسلم لیگ (ن) نے پیپلز پارٹی کو غیر مشروط حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کہتی ہے کہ وہ چھ لوگ دلوں جان سے اپوزیشن کے ساتھ ہیں،میری یوسف رضا گیلانی سے ملاقات ہوئی، میں کہا بسم اللہ کریں، عدم اعتماد پر ہمارے 27 ووٹ آپ کے ساتھ ہیں،یوسف رضا گیلانی سے میری اس بات پر خاموشی اختیار کی۔

اعظم نذیر تارڑ

مزید :

صفحہ آخر -