فٹبال فیڈریشن کی معطلی کھیل کے لئے نقصان دہ، فٹبالرز

  فٹبال فیڈریشن کی معطلی کھیل کے لئے نقصان دہ، فٹبالرز

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) فیفا سے پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی رکنیت معطل ہونے پر قومی فٹبالرز نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معطلی کے بعد ہم سب کا مستقبل تباہ ہوجائے گا، موجودہ صورتحال پاکستان میں فٹبالرز کیلئے بہت دکھ کی بات ہے،موجودہ صورتحال میں بہت سے فٹبالرز بے روزگار ہو جائیں گے۔فٹ بالر کلیم اللہ نے کہا کہ پانچ سال میں دوسری مرتبہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کومعطل کیا ہے، صورتحال کا سب سے زیادہ نقصان قومی فٹبالرز اور پاکستان کے امیج کا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں بہت سے فٹبالرز بے روزگار ہو جائیں گے۔قومی ویمن فٹ بالر فاطمہ انصاری کا کہنا ہے کہ معطلی کے بعد ہم سب کا مستقبل تباہ ہوجائے گا، موجودہ صورتحال پاکستان میں فٹبالرز کیلئے بہت دکھ کی بات ہے۔واضح رہے کہ فٹ بال کی عالمی باڈی فیفا نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی رکنیت معطل کردی۔

۔پاکستان کو پی ایف ایف معاملات میں بیرونی مداخلت پر معطل کیا گیا، فیفا کی رکنیت پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کو اختیارات کی واپسی تک معطل رہے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -