دوسرا ون ڈے، آسٹریلوی ویمن ٹیم نے نیوزی لینڈ کو ہرا دیا

دوسرا ون ڈے، آسٹریلوی ویمن ٹیم نے نیوزی لینڈ کو ہرا دیا

  

 سڈنی(نیٹ نیوز)آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم نے دوسرے ون  ڈے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو71 رنز سے شکست دیدی  فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 271 رنز بنائے ریچل  ہینز نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کے لئے 87 رنز بنائے جبکہ کپتان میگ لیننگ49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم  مقررہ اوورز سے قبل ہی200 رنز پر ڈھیر ہوگئی کیوی ویمن ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ سکورایملی کیرر نے 47 رنز بنائے جبکہ بروک نے 32 رنز کی اننگز کھیلی آسٹریلوی ٹیم کی جانب سے میگن شیٹ نے تین اورٹیلیز نے دوکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا یاد رہے کہ آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

 اور اس نے اپنی مسلسل فتوحات کا نیا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا ہوا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -