بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیمیں آج مدمقابل

بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیمیں آج مدمقابل

  

سلہٹ(اے پی پی) بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ ویمنز  ایمرجنگ پلیئرز کے مابین سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ آج سلہٹ انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیش ویمن کو پانچ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے۔ پہلے میچ میں میزبان ٹیم بنگلہ دیش نے 54 رنز اور دوسرے میچ میں 7 وکٹوں سے فتح سمیٹی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا ون ڈے میچ 11 اپریل جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 13 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -