اوگرا کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں   کو پیٹرول، ڈیزل کا  20 دن کاذخیرہ برقرار رکھنے کی ہدایت

اوگرا کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں   کو پیٹرول، ڈیزل کا  20 دن کاذخیرہ برقرار ...

  

اسلام آباد(آئی این پی) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے ملک میں کٹائی کا سیزن شروع ہونے سے پہلے تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پیٹرول اور ڈیزل کے اپنے اسٹاک برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ترجمان اوگرا کے مطابق  ملک میں تیل کا مناسب ذخیرہ دستیاب ہے لیکن فصلوں کی کٹائی کے موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے، آئل مارکیٹنگ  کمپنیوں کو پابند کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے اسٹاک کو برقرار رکھیں اور معمول کے مطابق کٹائی کی مانگ کو پورا کرنے کے لئے تیل کے سٹاک  کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔

اوگرا 

مزید :

صفحہ آخر -