نین عابدی کو دوسرے ملک کی جانب سے کرکٹ کھیلنے کی اجازت

نین عابدی کو دوسرے ملک کی جانب سے کرکٹ کھیلنے کی اجازت

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق نائب کپتان نین عابدی پاکستان کے بعد ایک اور ملک کی نمائندگی کرینگی نین عابدی اب یو ایس اے کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرینگی، نین عابدی واحد کرکٹرہیں جو پاکستان کے بعد امریکا کیلئے کھیلیں گی۔یو ایس اے کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے سے متعلق نین عابدی نے بتایا کہ یو ایس اے کرکٹ آفیشلز نے رابطہ کیا تھا، جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ سے اجازت طلب کی تھی۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ سے اجازت مل چکی ہے، خوش ہوں کہ پاکستان کے بعد یو ایس اے کیلئے کھیلوں گی۔کرکٹر نین عابدی نے بتایا کہ یو ایس اے ٹیم کا کنڈیشننگ کیمپ 15 اپریل کو ڈیلاس میں لگے گا جہاں آئی سی سی ویمنز کوالیفائرز کی تیاری کرینگے، نین عابدی اس وقت کراچی میں موجود ہیں جہاں وہ اپنے کوچ کے ہمراہ ٹریننگ میں مصروف ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -