چارلس اوپن ٹینس،پیٹرا کویٹوا کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں 

 چارلس اوپن ٹینس،پیٹرا کویٹوا کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں 

  

چارلسٹن(اے پی پی)جمہوریہ چیک کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈ پیٹرا کویٹوا اور ہسپانوی ٹینس سٹار گاربین موگوروزا  نے چارلسٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ  کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔ چارلسٹن میں جاری ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے  راؤنڈ میں جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹوا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹریلوی حریف کھلاڑی سٹروم سینڈرز کو 6-7(4-7) اور 2-6 سے شکست دیکر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

 ایک اور میچ میں سپین کی گاربین موگوروزا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف پاؤلش کھلاڑی ماگدالینا فریچ  کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 3-6 سے ہرا کر ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -