اے این پی کا این اے249میں مسلم لیگ(ن) کی حمایت کا اعلان 

اے این پی کا این اے249میں مسلم لیگ(ن) کی حمایت کا اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی نے این اے 249 بلدیہ کی نشست پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی حمایت کا اعلان کردیا مسلم لیگ (ن) کے ایک وفد نے صوبائی جنرل سیکرٹری اور این اے 249 کے نامزد امیدوار مفتاح اسماعیل کی قیادت میں باچاخان مرکز سندھ کا دورہ کیااور اے این پی کے قائدین سے ملاقات کی ملاقات میں دونوں جماعتوں کے قائدین کے درمیان این اے 249 کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر اے این پی سندھ کے جنرل سیکرٹری یونس خان بونیری نے کہا کہ ہم جمہوری لوگ ہے اور اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں پی ڈی ایم کا حصہ رہیں یا نہیں لیکن جمہوریت اور جمہوری اداروں کی مضبوطی کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی پارٹی کے صوبائی مشاورتی کونسل کے ممبران سے مشاورت کے بعد مفتاح اسماعیل کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے اس موقع پر ن لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے اے این پی کی جانب سے حمایت پر انکا شکر یہ ادا کیا مفتاح اسماعیل نے کہاکہ ایک مہینہ قبل بلدیہ ٹاؤن میں ایک ووٹر نے نوازشریف کو چور کہا جواب میں مجھ سے گالی نکل گئی جو نہیں ہونا چاہئے لگتاہے کہ پی ٹی آئی نے سچ نہ بولنے کا حلف اٹھایاہے مرغی کا گوشت انہوں نے 400سے زائد کردیاہے۔اسدعمر کے بارے میں حفیظ شیخ سے پوچھ لیں وہ کیاکہتے ہیں اوسطاً 11 فیصد پاکستانی غریب ہوچکاہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے ابھی ہمیں جواب نہیں ملا س موقع پر اے این پی سندھ کے نائب صدر اور امیدوار برائے این اے 249 حاجی اورنگزیب بونیری نے کہاکہ ہم جمہوری لوگ ہے اور ہماری پارٹی میں تمام فیصلے مشاورت سے کیئے جاتے ہیں.  اے این پی کے کارکنان اور ہمدردوں سمیت حلقے کے تمام باشعور عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل کو ووٹ دے کر کامیاب کرے۔ 
حمایت کاا علان 

مزید :

صفحہ آخر -