4افراد کے قاتل رانا بلال کا 9 اپریل تک جسمانی ریمانڈ منظور 

4افراد کے قاتل رانا بلال کا 9 اپریل تک جسمانی ریمانڈ منظور 

  

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کی عدالت نے  پب جی سٹائل میں چار افراد کو قتل کرنے کے کیس میں ملوث ملزم نے کمرہ عدالت میں اقبال جرم کرلیا عدالت نے مقدمہ کے ملزم رانا بلال کا  9 اپریل تک جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا  دوران سماعت فاضل جج نے استفسار ملزم سے استفسارکیاتم نے شریف لوگوں کا قتل کیوں کیا؟جس پر ملزم رانا بلال نے جواب دیا کہ میں ٹک ٹاک سٹار ہوں،ایمو سٹار ہوں،فیس بک سٹار ہوں،میرے ساتھ دھوکہ ہوا میں نے غصے میں قتل کر دیا ملزم کے خلاف تھانہ نواں کوٹ میں قتل سمیت چار دفعات کے تحت مقدمہ درج کررکھاہے  قبل ازیں تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے تفتیش اور آلہ قتل کی برآمدگی کیلئے جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے،ملزم نے فائرنگ کرکے بھائی، بہن، بھابھی اور دوست کوقتل کردیاتھا۔

مزید :

علاقائی -