بچوں کو باپ سے لے کرماں کے حوالے کرنے کاحکم

      بچوں کو باپ سے لے کرماں کے حوالے کرنے کاحکم

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے دو بچوں کو باپ سے لے کرماں کے حوالے کرنے کاحکم دے دیا ایڈیشنل سیشن جج جاوید قاسم نے نورین بی بی کی درخواست پر سماعت کی  خاتون کی جانب سے موقف اختیار کیا گیاکہ شوہر شوکت نے اسے تشدد کرکے گھر سے نکال دیا  دو بچوں کو زبردستی شوہر نے اپنے پاس رکھا ہوا ہے بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیاجائے  عدالتی حکم پر تھانہ جوہڑ ٹاؤن پولیس نے خاتون کے شوہر شوکت کو عدالت میں پیش کیا، شوہر نے عدالت کو بتایا کہ تشدد نہیں کیا بیوی خود گھر چھوڑ کر گئی  عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد بچوں کو ماں کے حوالے کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

مزید :

علاقائی -