تھانہ ڈیفنس سی میں تعینات ڈرائیور کانسٹیبل محمد اختر کورونا وباء سے جاں بحق

تھانہ ڈیفنس سی میں تعینات ڈرائیور کانسٹیبل محمد اختر کورونا وباء سے جاں بحق

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہور پولیس کا ایک اور سپوت فرض کی راہ پر قربان ہو گیا۔تھانہ ڈیفنس سی میں تعینات ڈرائیور کانسٹیبل محمد اختر کورونا وباء سے شہید ہو گئے۔کانسٹیبل محمد اختر نے کورونا رپورٹ پازیٹو آنے پر خود کو گھر میں قرنطینہ کیا ہوا تھا شہید کانسٹیبل محمد اختر لاہور کے نواحی گاؤں گھونڈی خوشحال سنگھ کا رہائشی تھا۔شہید نے سوگواران میں بیوی،03 بیٹیاں اور 02 بیٹے چھوڑے ہیں۔سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے کورونا وبا سے کانسٹیبل محمد اخترکی شہادت پر شہید کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کہا ہیلاہور پولیس کورونا وباء کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن سولجر کا کردار کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وباء کے مختلف مراحل میں لاہور پولیس کے جوانوں نے اپنی زندگیاں خطرے میں ڈال کر شہریوں کے جان و مال اور صحت کے تحفظ کے لئے فرنٹ لائن سولجرز کا کردار ادا کیا۔

 ہے کورونا وباء کی تیسری لہر کے دوران بھی لاہور پولیس کا ہر جوان شہریوں کے تحفظ کیلئے پُرعزم ہے۔ 

مزید :

علاقائی -