ایم ایل ون منصوبے کی تکمیل سے معیشت مستحکم ہو جائے گی،اعظم سواتی 

 ایم ایل ون منصوبے کی تکمیل سے معیشت مستحکم ہو جائے گی،اعظم سواتی 

  

حیدرآباد (این این آئی)وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ ریلوے کی بحالی اور ایم ایل ون منصوبے کی تکمیل سے معیشت پوری طرح تبدیل اور مستحکم ہو جائے گی، آئندہ 30 روز میں فریٹ ٹرینوں میں دگنا تگنا اضافہ ہو جائے گا، پی آئی اے او جی ڈی سی کی طرح ریلوے کو بھی تباہ کیا گیا ہے، حکومت نے 2.1ٹریلین کا نقصان اٹھایا ہے۔وہ رات گئے بذریعہ ٹرین حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پہنچے انہوں نے اسٹیشن کے اطراف کا جائزہ لیا جہاں صفائی ستھرائی اور نظم و ضبط کے حوالے سے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے، بعد میں وفاقی وزیر نے میڈیا سے بات چیت بھی کی، وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے ہدایت کی کہ حیدرآباد ریلوے اسٹیشن سمیت ہر جگہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کرایا جائے اگر ہم ایس او پیز کا خیال نہیں رکھیں گے اسد عمر مجھے قتل کر دے گا، انہوں نے کہا کہ ہر نئے وزیر کی اپنی پالیسی ہوتی ہے میری پالیسی انسانی سیفٹی ہے، اگر کسی ملازم کی غفلت کی وجہ سے ٹرین کا نقصان ہوا تو کوئی معافی نہیں ملے گی، انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبہ معیشت کو بدل دے گا۔

اعظم سواتی 

مزید :

صفحہ آخر -