اشتہاری کی گرفتاری کیلئے جانے والا کانسٹیبل اپنی ہی گولی لگنے سے زخمی
لاہور(کر ائم رپو رٹر) اشتہاری ملزم کو پکڑنے کے لئے شیخوپورہ جاتے ہوئے گولی چلنے سے چھاپہ مار پارٹی میں شامل کانسٹیبل آصف زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لئے میو ہسپتال منتقل کردیا گیا زخمی کانسٹیبل آصف تھانہ اسلام پورہ میں تعینات ہے پولیس کے مطابق اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے زخمی کانسٹیبل چھاپہ مار ٹیم کے ہمراہ لاہور سے شیخوپورہ جا رہا تھا کہ راستے میں کانسٹیبل آصف کی اپنی ہی بندوق کی گولی چل گئی جو اس کی ٹانگوں میں لگی جس سے وہ زخمی ہوگیا جبکہ چھاپہ مار پارٹی نے اشتہاری کی گرفتار کا معاملہ ملتوی کرتے ہوئے زخمی کانسٹیبل کو طبی امداد کیلئے میو ہسپتال منتقل کردیا اور ایک نئی ٹیم تشکیل دیکر اشتہاری کی گرفتاری کے لئے شیخوپورہ روانہ کردی جبکہ ہسپتال میں زخمی کانسٹیبل کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔