مغلپورہ، نشے کی لت میں مبتلا افراد نے پولیس اہلکار پر تیزاب پھینک دیا

مغلپورہ، نشے کی لت میں مبتلا افراد نے پولیس اہلکار پر تیزاب پھینک دیا

  

لاہور (کرائم رپورٹر)مغلپورہ کے علاقے میں نشے کی لت میں مبتلا افراد نے پولیس کانسٹیبل پر تیزاب پھینک دیا جس کے نتیجے میں کانسٹیبل جس کر زخمی ہو گیا  تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل دلاور کی کینال روڈ سے نشیو ں کو ہٹانے کی ڈیوٹی لگائی گئی تھی  گزشتہ کانسٹیبل دلاور نے کینال روڈ سے نشے کے عادی افراد کو ہٹانے کی کوشش کی تو نشیو ں کی جانب سے ان پر تیزاب پھینک دیا گیا جس سے ان کا چہرہ اور گردن جھلس گئی تیزاب گردی کے شکار کانسٹیبل دلاور کو طبی امداد کے لئے میوہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے سی سی پی او لاہور نے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سول لائنز سے رپورٹ طلب کر لی او ر حکم دیا ہے کہ نشے کے عادی افراد کے خلاف آپریشن تیز کر دیا جائے۔

مزید :

علاقائی -