شہریوں سے 14لاکھ سے زائد نقدی، قیمتی سامان چھین لیا گیا، 17موٹر سائیکلیں 2کاریں چوری 

  شہریوں سے 14لاکھ سے زائد نقدی، قیمتی سامان چھین لیا گیا، 17موٹر سائیکلیں ...

  

  لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی میں ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و دیگر قیمتی اشیا سے محروم کر دیا گیا جبکہ شہر میں 24گھنٹوں کے دوران17 موٹرسائیکلیں 2 کاریں چوری ہو گئی تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے علاقے میں مسلح ڈاکو شہری حاجی فضل کے گھر گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 8لاکھ 35 ہزار مالیت کی نقدی و طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے مناوان کے علاقے میں مسلح ڈاکو نور محمد کی دکان میں گھس کر گن پوائنٹ پر 40 ہزار روپے نقدی، سمن آباد کے علاقے میں ڈاکو عبداللہ کی دکان سے 1لاکھ 30 ہزار روپے، لاری اڈا کے علاقے سے ڈاکو ساجد سے 25 ہزار نقدی اور موبائل فون،ٹاؤن شپ کے علاقے سے ڈاکو اقبال سے 2لاکھ 90 ہزار نقدی، نصیر آباد کے علاقے سے ڈاکو کبیر احمد سے 45 ہزار نقدی، شناختی کارڈ، لائسنس اور موبائل فون،سمن اباد کے علاقے میں ڈاکو ظفر گجر سے 20 ہزار نقدی اور موبائل فون، برکی کے علاقے میں ڈاکو رانا منان سے 65 ہزار، موبائل فون اور نقدی. کاہنہ میں ڈاکو مزمل کھرل سے کل مالیت 27 ہزار، نقدی موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جبکہ نواب ٹاون،نشتر کالونی اور سرور روڈ کی کاریں،گوالمنڈی، گلبرگ، کوٹ لکھپت، ملت پارک، شیراکوٹ، بھاٹی گیٹ، ریس کورس، اچھرہ،نواب ٹاؤن اور سبزاہ زار سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -