ڈی ایچ اے ریفرنس، ملزم مراد ارشد  کی درخواست ضمانت منظور

 ڈی ایچ اے ریفرنس، ملزم مراد ارشد  کی درخواست ضمانت منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ نے ڈی ایچ اے ریفرنس کے ملزم مراد ارشد کی ضمانت کی درخواست 5لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظورکرلی،درخواست گزار کے وکیل کا موقف تھا کہ ریفرنس میں نیب کے 1407 گواہ ہیں،ابھی تک ایک گواہ کا بیان بھی مکمل نہیں ہوا،ریفرنس کے ٹرائل کا جلد مکمل ہونے کا کوئی امکان نہیں،مراد ارشد کو اکتوبر 2018 میں گرفتار کیا گیا،عدالت سے استدعاہے کہ ملزم کی ضمانت کی درخواست منظور کی جائے،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالاحکم جاری کردیا مراد ارشد پر دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر لوگوں سے فراڈ کرنے کا الزام ہے۔
ضمانت منظور

مزید :

صفحہ آخر -