توہین عدالت کی درخواست پر حکومت،کنٹرولر لینڈز ایکوزیشن کو نوٹس، جواب طلب
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے راوی اربن ریور پراجیکٹ کیلئے زرعی اراضی ایکوائر نہ کرنے کے عدالتی احکامات نظر انداز کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پر پنجاب حکومت اور کنٹرولر لینڈز ایکوزیشن کو نوٹس جاری کر تے ہوئے جواب طلب کرلیا مسٹر جسٹس شاہد کریم نے شیزار ذکا ایڈووکیٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیارکیا گیاہے کہ عدالت نے راوی اربن ریور پراجیکٹ کیلئے زرعی اراضی ایکوائر کرنے سے روکا لیکن عدالتی حکم کے باوجود راوی اربن پراجیکٹ کے ایکوزیشن کنٹرولر اور دائریکٹر سمیت دیگر حکام زمین ایکوائر کر رہے ہیں،عدالتی احکامات کے باوجود زرعی اراضی ایکوائر کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے،درخواست میں نکتہ اٹھایا گیا ہے کہ عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنا توہین عدالت ہے اس لئے عدالتی احکامات کو نظر انداز کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی کی جائے،اس کیس کی مزید سماعت 20 اپریل کو ہو گی۔
جواب طلب