ڈیسکون کامرحوم منصور راشد کی یاد میں تقریب کا انعقاد
لاہور (پ ر)ڈیسکون انجینئرنگ نے مرحوم منصور راشد کی یاد میں اپنے ہیڈ کواٹر میں ایک تقریب منعقد کی جس میں ڈیسکون فیملی نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں مرحوم کے د رجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔ چئیرمین ڈیسکون تیمور داود نے اس موقع پرخیالات کا اظہار کرتے ہوئے راشد منصور مرحوم کی گراں قدر خدمات کو سراہا۔ منصور راشد نے ڈیسکون کے ساتھ اپنے سفر کا آغاز 1982 میں نوجوان انجنئیرکے طور پر کیا۔ ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے راشد کمپنی کے جنرل منیجر کی پوسٹ کو پہنچ گئے۔ 2006 میں ر اشد نے ڈیسکون کو خیرآباد کہا لیکن پھر 2011 میں دوبارہ کمپنی کو بطور سربراہ قطر بزنس کے جائن کر لیا۔ 2014 میں قطر سے واپسی کے بعد راشد نے ڈیسکون کا ہیڈ آفس بطورچیف آپریٹینگ آفیسر جائن کیا اور 2016 تک کمپنی کو خدمات فراہم کرتے رہے۔ تقریب سے خطاب میں چئیر مین ڈیسکون تیمور داود نے کہا: "ہم منصور راشد کی موت سے بہت غمزدہ ہیں۔پچھلے اٹھائیس سال منصور راشد نے کمپنی کو انتہائی محنت اور دلجمعی سے پروان چڑھایا۔ ان کی خدمات بطور جنرل منیجر اور بطورچیف آپریٹنگ آفیسرہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ان کا جسد خاکی ہمار ے پاس سے روانہ ہوا ہے، مگر ان کی روح کو ہم اپنے ارد گرد ہمیشہ محسوس کریں گے۔ ڈیسکون فیملی اس دکھ کی گھڑی میں منصور کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔ "منصور کی اٹھائیس سالہ جدوجہد کمپنی کے لیے اثاثہ ہے۔ ڈیسکون ان کی گراں قدر خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرے گا۔