پیزا ہٹ نے ٹی پی ایل ٹریکر کو شراکت دار کے طور پر منتخب کرلیا 

پیزا ہٹ نے ٹی پی ایل ٹریکر کو شراکت دار کے طور پر منتخب کرلیا 

  

لاہور(پ ر) پاکستان میں ٹریکنگ، ٹیلی میٹکس، میپنگ اور لوکیشن کی بنیاد پر خدمات اور سہولیات فراہم کرنے والی سرفہرست IoT کمپنیTrakker TPL نے،MCR پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے1993 میں متعارف کرائے جانے والے پاکستان کے پہلے غیر ملکی فوڈ برانڈ اور ریسٹورنٹس کی سب سے بڑی چین Pizza Hut کے ساتھ شراکت داری کرلی۔TPL Trakker ، Pizza Hut کی موبائل ایپ لوکیشن کو مزید فعال کرنے اور اُن کی فوڈ ڈیلیوری سروسزمیں اضافے کے لیے مطلوبہ ضرورت کے مطابق لوکیشن بیسڈ سروسز (LBS) فراہم کرے گا،تاکہ وہ اپنے کسٹمرز کو پیزا اُن کی کی دہلیز تک پہنچانے کے عمل کو یقینی بنائیں۔پاکستان میں، لوکیشن پر مبنی سروسز پر بین الاقوامی کمپنیوں کی اجارہ داری رہی ہے، جنہوں نے علاقائیت اور مطلوبہ ضرورت جیسے ان اہم عناصرکو قطعاََ نظر انداز کردیا،جو پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل میپ سلوشن کے ادارے TPL Maps اپنی خدمات کے ذریعے پاکستان میں ڈیجیٹل ایکو سسٹم مہیا کرنے کے لیے فراہم کرسکتا ہے۔ TPL Trakker،400 شہروں، 5 ملین جغرافیائی کوڈنگ کے حامل مقامات اور 600,000 کلومیٹر کے روڈ نیٹ ورک کے حامل سب سے بڑے لوکیشن پر مبنی ڈیٹا کے ساتھ، ملک میں آن ڈیمانڈ فوڈ ڈیلیوری سروسز کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے والا موزوں ترین ادار ہ ہے، جو کہ Pizza Hut کے مستقبل کے توسیعی منصوبوں کو فروغ دینے کے حوالے سے ایک اہم ضرورت ہے۔اس موقع کو یادگار بنانے کے لیے،معاہدے پر دستخط کے حوالے سے ایک سادہ اور پروقار تقرTPL Trakker کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر TPL Trakker کی جانب سے ادارے کے سی ای او، سرور علی خان اور منیجر بزنس ڈیولپمنٹ، زوہیب سعیدنے شرکت کی۔

 جبکہ Pizza Hut/ MCR پرائیویٹ لمیٹڈ کی نمائندگی، ادارے کے ایگزیکٹیو ڈائیریکٹر، راشد دانیا ل اوربرانڈ منیجر صدف سکندر نے کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے TPL Trakker  کے سی ای او، سرور علی خان نے کہا کہ IoT" اور ٹیکنالوجی سلوشنز میں سر فہرست ادارہ ہونے کے ناتے، ہم پاکستان میں مقامی اور بین الاقوامی آن ڈیمانڈ ڈیجیٹل سروسزکی معاونت پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ہم توقع کرتے ہیں کہ ہمارے لوکیشن بیسڈ سروسز پلیٹ فارم کے استعمال میں تیزی سے اضافہ ہوگا

، جو یومیہ بنیاد پر سینکڑوں API کالز لے رہا ہے۔TPL کی لوکیشن بیسڈ سروسز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت، اس پلیٹ فارم اور ڈیٹا کے اعلیٰ معیار کا ثبوت ہے، جسے ہم نے کئی سال کی محنت سے تیار کیاہے۔انہوں نے کہا کہ میں Pizza Hut کے ساتھ ایک طویل اوربہترین شراکت داری کا متمنی ہوں تاکہ پاکستان بھر کے شہروں میں اس اہم ترین پیز ا برانڈ کی اضافی مارکیٹ تک رسائی اوراسے وسعت دینے کے مقصد کو عملی شکل دینے میں معاونت کی جاسکے"۔اس موقع پر MCR پرائیویٹ لمیٹڈ کے ایگزیکٹیو ڈائیریکٹر، دانیال راشدنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ   MCR" پرائیویٹ لمیٹڈ کو اپنی 30 ویں سالگرہ بے حد فخر ہے۔ یہ ایک اہم سنگ ِ میل ہے، جسے کچھ کمپنیاں ہی حاصل کرپاتی ہیں۔ جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ ریسٹورانٹ کی صنعت کو رواں صدی کئی بڑی تبدیلیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔یہ تبدیلیاں رائیڈ ہیلنگ اور ہائی ٹیک میپس کی مدد سے فوڈ ڈیلیوری جیسی جدید اور نئی ٹیکنالوجیزکی آمدکے باعث رونما ہوئی ہیں۔یہ رجحانات روایتی کاروباری ماڈل کے تصورکو یکسر بدل رہے ہیں۔TPL Maps کے ساتھ ہمارا الحاق، مارکیٹ کے اصولوں کو یکسر تبدیل کردے گا، اوراس سے ہمیں اپنے صارفین کو بہتر خدمات فراہم کرنے کا موقع ملے گا "۔

مزید :

کامرس -