ویوو کے سمارٹ فون ایکس 60 پروکی پاکستان میں فروخت کا آغاز

  ویوو کے سمارٹ فون ایکس 60 پروکی پاکستان میں فروخت کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) سمارٹ فون بنانے والی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ویوو کی جانب سے پاکستان میں ایکس سریز کا پہلا جدید ترین سمارٹ فون X60 Proمتعارف کروا دیا گیا ہے۔کامیا ب پری بکنگ کے بعد 6اپریل 2021سےX60 Pro کی ملک بھر میں فروخت کا آغاز کر دیا گیا  ہے۔ ویوو X60 Pro، ویوو کی ان اوّلین ڈیوائسز میں سے ایک ہے جنہیں آپٹکس اور اوپٹو الیکٹرانکس کے حوالے سے عالمی سطح پرلیڈر کی حیثیت رکھنے والی کمپنی ZEISSکے اشتراک سے تیا ر کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ویوو پاکستا ن کے سی ای او Eric Kong کا کہنا تھا کہ  X60 Pro ”ویوو کی ہائی اینڈ فلیگ شپ سیریز کا حصہ ہے۔ دلکش ڈیزائن کے حامل اس سمارٹ فون میں ویوو اور ZEISSکے تکنیکی اشتراک سے دنیا کا جدید ترین امیجنگ سسٹم شامل کیا گیا ہے جو صا رفین کے لیے پروفیشنل سطح کی فوٹو گرافی کو ممکن بناتا ہے۔اسے خا ص طور پر فوٹوگرافی اور کونٹینٹ کری ایشن کے شعبہ سے منسلک ایسے صارفین کے لیے تیا رکیا گیا ہے جو جدید ترین سہولیات سے آراستہ ایسا سما رٹ فون خریدنا چا ہتے ہیں جو بہترین کیمرہ ٹیکنا لوجی کے ساتھ بہترین  کارکردگی کا بھی حامل ہو۔ جدید ترین گمبل سٹیبلا ئزیشن 2.0  سے مزین X60 Pro صارفین کو  Ultra-stableطریقہ سے ایسی تصاوریر اتارنے کی سہو لت فراہم کرتا ہے جو حقیقت کے قریب تر ہوں۔ نیز ایکسٹریم نائٹ ویژن  2.0 اور دیگر سہولیات کی بدولت را ت کی فوٹو گرافی کے لیے بھی یہ ایک بہترین سما رٹ فون ہے۔“اپنے صارفین کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہو ئے ویو و نے X60 Proکو پیشہ ورانہ فوٹو گرافی اورمتعدد جدید سہولیات سے آراستہ کیا ہے۔
تا کہ وہ مختلف اوقات میں اپنی زندگی کے قیمتی لمحات کو بہترین تصاویر کی صورت مقید  کر سکیں۔ ویوو X60 Proکے کیمرہ سسٹم میں پکسل شفٹ الٹرایچ ڈی امیجنگ، ایچ ڈی آر سُپر نا ئٹ پوٹریٹ، سپر پینو، AI فوٹو گرافی، سینامیٹک ماسٹر اور اس جیسے دیگر نئے فیچرز کو شامل کیا گیا ہے لہٰذا یہ سما رٹ فون پروفیشنل فوٹو گرافی کے لیے انہتائی موزوں ہے۔ مزید برآں 4200 mAh، 33W  فلیش چارج ٹیکنا لو جی، 12GB Extended  ریم+ 256GBروم سے مزین یہ سمارٹ فون    Qualcomm Snapdragon 870 5G چپ سیٹ سے بھی آرا ستہ ہے۔ویوو کا نیا X60 Pro اب پاکستان بھر میں 129,999روپے کی قیمت میں دو دلکش رنگوں (Blue اور Black) میں فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔ ویوو   X60 Proکی  خریداری  پر صارفین کو VIP Experience Card   اورFree Goodies Box بھی ملے گا۔ ویوو X60 Pro کے ساتھ ایک سال کی وارنٹی فراہم کی جا رہی ہے۔ کسی خرابی کی صورت میں 15 دن تک مفت تبدیلی اور ایسسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی دی جاتی ہے۔ویوو کی جانب سے اس فون کے ساتھ ایک وی آئی پی کارڈ بھی فراہم کیا جارہا ہے، جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین 6 ماہ کے اندر مفت سکرین تبدیلی کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ویوو X60 Pro  ؎ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے منظور شدہ ہے اور پاکستان کے تمام نیٹورکس پر سروسز فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین سم کارڈ سلاٹ نمبر 1 میں اپنا  4G سم کارڈ استعمال کرتے ہوئے 12 گیگا بائیٹ مفت ڈیٹا (2 جی بی فی ماہ، چھ ما ہ کے لیے) بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ 

مزید :

کامرس -