دراز کاکاروباری افراد کیلئے متعدد فوائد کا اعلان 

    دراز کاکاروباری افراد کیلئے متعدد فوائد کا اعلان 

  

 لاہور(پ ر)جنوبی ایشیاء میں معروف ای کامرس پلیٹ فارم دراز نے مقامی کاروباری افراد کو اضافی مدد فراہم کرنے اور آنے والے مہینوں کے دوران پلیٹ فارم پر فروخت کے تجربے کو بڑھانے کے لئے اپنے عزم کا اعلان کیا ہے۔ حالیہ آن لائن کانفرنس میں دراز گروپ کے سی ای او بجارکے میکلسن نے دراز پر فروخت کنندگان کی ترقی کے لئے اہم اقدامات کا اعلان کیا۔ نئے شروع کئے گئے وعدوں کے ساتھ مارکیٹ لیڈر خطے کی معاشی نمو میں مدد اور ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو تیز کرے گا۔ بجارکے میکلسن کے مطابق ”سیلرز دراز ایکو سسٹم کا دل ہیں اور 2021ء میں ہماری بنیادی توجہ سائن اپ، فروخت کا آغاز کرنے اور کاروبار کو آن لائن کرنے کے عمل کو آسان اور تیز بنانے پر مرکوز ہوگی۔ 2021ء کے لئے ہمارے فروخت کنندگان کیلئے وعدے فروخت کے تجربہ کو بہتر بنانے اور اپنے فروخت کنندگان کو مارکیٹ میں ترقی کی مکمل صلاحیت حاصل کرنے کیلئے بنیاد رکھیں گے۔ اعلان کی جانے والی اہم خصوصیات کے مطابق  دراز نئے سیلرز کو 24 گھنٹے کے اندر فروخت کا آغاز کرنے کے قابل بنانے کے لئے سائن اپ کے عمل کو آسان اور تیز بنائے گا۔ فوری موثر ادائیگی کیلئے ادائیگی کا دورانیہ 14 دن سے کم کر کے 7 دن کرتے ہوئے فروخت کنندگان کو دو مرتبہ ادائیگی کی جائے گی۔  فوری مدد کو یقینی بنانے کے لئے دراز کا مقصد کاروباری اوقات کے دوران لائیو چیٹ پر 30 سیکنڈ کے اندر سیلرز کے سوالوں کا جواب دینا ہے۔ 

 ایسے سیلرز جن کی مصنوعات توقع کے مطابق فروخت نہیں ہو رہی، دراز کاروباری فرق کی نشاندہی میں مدد کیلئے مخصوص مدد فراہم کرے گا۔  جب ضرورت ہو، سیلرز کو کلیم داخل کرنے کے عمل کو آسان اور تیز بنانے بنایا جائے گا۔ ان اقدامات اور صارف بیس کو بڑھانے کے لئے مسلسل سرمایہ کاری کے ساتھ دراز کو سال کے آخر تک ایک ہزار ڈالر سے زائد ماہانہ آمدن پیدا کرنے والے سیلرز کی تعداد دو گنا ہونے کی توقع ہے۔ کووڈ نے ریٹیل سے ای کامرس میں منتقلی کو تیز کیا ہے اور ہر ماہ ہزاروں سیلرز دراز میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ تاہم خطے میں آن لائن ریٹیل کی شرح اب بھی کم ہے اور آنے والے سالوں میں جنوبی ایشیائی مارکیٹوں میں تیز رفتار ترقی کی توقع کی جا رہی ہے۔ سی ای او نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ہماری سیلر کمیونٹی اتنی ہی پرامید ہے جتنا کہ ہم آنے والے سال کے بارے میں ہیں۔ وسیع تر معیشت پر کووڈ کے اثرات کے باوجود ہمیں یقین ہے کہ 2021ء ای کامرس کیلئے ایک کامیابی کا سال ہوگا۔ ہم اپنے قابل اعتماد اور قابل قدر سیلرز کیلئے اسے کامیاب بنانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ دراز کا مشن اپنی ٹیکنالوجی، لاجسٹکس اور کاروباری انفراسٹرکچر کے ذریعے خطے میں کاروباری افراد کو بااختیار بنانا ہے۔ آنے والے سال کے لئے سیلر وعدے اپنے سیلرز اور ایکو سسٹم کیلئے برانڈ کے عزم کا بین ثبوت ہیں۔ دراز کی پیرنٹ کمپنی کے بانی جیک ماہ نے کہا کہ ہمارا فلسفہ ہے کہ ہم ایک ایکو سسٹم بننا چاہتے ہیں۔ ہمارا فلسفہ فروخت اور خدمت کے لئے دوسروں کو بااختیار بنانا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ دوسرے لوگ ہم سے زیادہ طاقتور ہوں۔ اس وژن کے ساتھ دراز کاروباری آسانیوں کو یقینی بنائے گا اور ای کامرس پر منتقلی کیلئے سیلرز کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ 

مزید :

کامرس -