ڈائریکٹر جنرل اوقاف کی سربراہی میں صوبائی رویت ہلال کمیٹی قائم
لاہور (فلم رپورٹر)وفاقی وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پاکستان کی ہدایات کے تحت حکومت پنجاب، محکمہ اوقاف و مذہبی امور نے ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ڈائریکٹرجنرل اوقاف پنجاب کی سربراہی میں زونل (صوبائی)رویت ہلال کمیٹی پنجاب تشکیل دے دی۔کمیٹی میں چاروں مسالک کے جید علماء کرام، اوقاف ایڈ منسٹریشن، وفاقی وزارت مذہبی اموراور محکمہ موسمیات کے نما ئندگان شامل ہیں، کمیٹی میں مولاناحافظ زبیر حسن، جامعہ اشرفیہ، رانا محمد شفیق خان پسروری، ممبر اسلامی نظر یاتی کونسل، علامہ محمد افضل حیدری، ناظم اعلیٰ، جا مع المنتظر،مفتی محمد رمضان سیالوی خطیب جامع مسجد دربار حضرت داتا گنج بخشؒ لاہور، مولانا قا ر ی محمد عارف سیالوی، مولاناقاضی تجوید الدین، مفتی اسحا ق ساقی الا ز ہر ی، صوبائی خطباء ا و قا ف پنجا ب، رئیس التبلیغ بادشاہی مسجد لاہور بطور ممبر شامل ہیں، محکمہ موسمیات کے ریجنل ڈائریکٹر محمد اسلم اوروفاقی وزارت مذہبی امو کی طرف سے مفتی احمد خان سعیدی اپنے اداروں کے نمائندہ ہوں گے۔