یمن میں امن کیلئے سلمان بن عبدالعزیز کی کاوشیں قابل تحسین ہیں،سعید الحسن

  یمن میں امن کیلئے سلمان بن عبدالعزیز کی کاوشیں قابل تحسین ہیں،سعید الحسن

  

لاہور (فلم رپورٹر) وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے اہم ملاقات کی۔ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور دونوں ممالک سے متعلق باہمی دلچسپی کے امور پر آپس تبادلہ خیال ہوا۔وزیر اوقاف نے یمن میں جنگ بندی اور امن کے لئے خادم الحرمین الشریفین الملک سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی العہد امیر محمد بن سلمان کی کوششوں کو بے حد سر اہا، سعودی سفیر نے وزیر اوقاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آقادو جہاں ؐ کے دیار کا امن سب سے زیادہ عزیز ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -