مینڈیٹ چوروں کا احتساب عوام کریں گے،پرویز ملک

  مینڈیٹ چوروں کا احتساب عوام کریں گے،پرویز ملک

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ  فسطائی ہتھکنڈوں، آمرانہ اقدامات اور انتقامی کارروائیوں سے وزیر اعظم کی کرسی نہیں بچ سکے گی، عمران خان کے خلاف بھی فارورڈ بلاک بن گیا ہے 

 ،اور مکافات عمل شروع ہو چکا ہے۔

 ،مینڈیٹ چوری کرنے والوں کا احتساب عوام کریں گے ڈسکہ میں ایک عوامی ٹریلر چلایاگیا جس پر سلیکٹڈ حکمرانوں کے ہاتھ پاو ¿ں پھول گئے ہیں۔، آٹا، چینی، دوائی، بجلی، گیس چور حکمرانوں کی آنکھوں میں سیاسی انتقام کا خون اترا ہوا ہے،آپ کا یوم حساب قریب ہے براڈشیٹ کی انکوائری کے لیے سیاسی انجینئرنگ کی جارہی ہے۔اپوزیشن کو دیوار سے لگا کر جمہوریت کا پہیہ نہیں چلے گاملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا گیا ہے۔ حکومت احتساب کے نام پر مخالفین کی سیاسی ٹارگٹ کلنک کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے دفتر میں پارٹی رہنماو ¿ں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سید توصیف شاہ، چوہدری شہباز،غزالی سلیم بٹ چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،اظہر فاروقی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ اب عمران نیازی اور ان کے کے کرائے کے چور ترجمان جتنا مرضی "بولیں " ان کا جانا ٹھہر چکا ہے، نیازی صاحب اب آپ کا جھوٹ زیادہ دیر نہیں چلے گا، آپ کو ڈراو ¿نے خواب کیوں آرہے ہیں اس لئے کہ عوام کو بہت بڑا دھوکہ دیا ہے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -