(ن) لیگ کو سیاسی تاریخ مسخ نہیں کرنے دیں گے،عبدالقادر شاہین

  (ن) لیگ کو سیاسی تاریخ مسخ نہیں کرنے دیں گے،عبدالقادر شاہین

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے رکن فیڈرل کونسل و چیف کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادرشاہین نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن کو ملک کی سیاسی تاریخ مسخ نہیں کرنے دے گی، پی ڈی ایم میں شامل وہ پانچ جماعتیں حالات حقائق کے برعکس جلد بازی کی سیاست سے باز رہیں ورنہ انکے ہاتھ سوائے رسوائی کے کچھ نہیں آئیگا۔انہوں نے کہا کہ استعفوں لانگ مارچ جلسوں دھرنے کے زرعیے موجودہ حکومت کو جلد از جلد چلتا کیا جائے مگر سیاست میں بڑا فیصلہ کرنے سے پہلے یہ دیکھنا ضروری ہوتا ہے کہ فضا اس حربے کو استعمال کرنے کے لیے کس حد تک سازگار ہے، حکومتی حلقوں کے بیانات ظاہر کر رہے ہیں کہ کم از کم اس وقت اپوزیشن کے اس حربے کو اپنے لئے بڑا خطرہ نہیں سمجھ رہے۔

ہیں جس میں حکومت کو گرانا ممکن ہو۔انہوں نے کہا پیپلز پارٹی مزاحمتی سیاست اور تحریکوں کی ایک تاریخ رکھتی ہے، دیگر اپوزیشن پارٹیوں کو اسکے موقف پر ضرور غور کرنا چاہیے، اہم بات یہ ہے کہ مسائل جیسے بھی ہوں سیاسی قوتوں کو مداخلت ختم کرنے کے نام پر ایسی صورتحال پیدا کرنے سے اجتناب برتنا چاہیئے جس سے نظام کو خطرہ لاحق ہو سیاسی معاملات خوش اسلوبی سے نمٹانے کا طریقہ صرف مزاکرات اور ایک دوسرے کی شکایات کے ازالے کی کوشش ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -