پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر مافیاز کا خاتمہ کرے گی،محمد اشرف

  پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر مافیاز کا خاتمہ کرے گی،محمد اشرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(پ ر)  پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں مذہبی تہواروں پر عوام کو سہولیات دی جاتی ہیں لیکن افسوس کہ ہمارے ملک میں رمضان کے مبارک مہینے کے موقع پر ہمیشہ عوام کے حصے میں رونا اور مافیاز کے حصے میں ”سونا“ آتاہے پیپلز پارٹی کی عوامی حکومت آئے گی تو ذخیرہ اندوزوں اور مافیاز کا نہ صرف حقیقی معنوں میں احتساب ہوگا بلکہ رمضان میں خصوصی طور پر اشیائے ضروریہ پر رعایت کا آغاز بھی کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی بڑھانا ناکام اقتصادی نظام کا شاخسانہ ہے عمران خان حکومت مہنگائی کنٹرول نہیں کرسکی بجلی، گیس، تیل کی ہوشربا قیمتوں اور ٹیکسوں نے پیداواری لاگت ناقابل برداشت حد تک بڑھا دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی مہنگائی کے سونامی میں عوام غرق ہو رہے ہیں اور حکومت عوام کو غرق ہونے دے ہی ہے۔ مہنگائی، بے روزگاری سے تنگ عوام کے غصے اور انتقام کا لاوہ جلد ہی پھٹنے والا ہے۔