حکومت جامع منصوبہ بندی کے ساتھ کورونا کا مقابلہ کر رہی ہے،میاں جاوید

حکومت جامع منصوبہ بندی کے ساتھ کورونا کا مقابلہ کر رہی ہے،میاں جاوید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق ٹاؤن ناظم سمن آباد میاں جاوید علی نے کہا ہے کہ ملک میں وبا ء کی بڑھتی ہوئی شدت سے بچاو کیلئے حکومت مضبوط اور جامع منصوبہ بندی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔کاروبار شعبہ ہائے زندگی کو مشکل ترین نہج لاک ڈاون سے بچانے کیلئے کاروباری امور کی ہر ممکن اور آخری حد تک بحالی چاہتی ہے۔ حکومت بزنس سیکٹر کو درپیش مسائل اور بحران زدہ حالات سے نکالنے کیلئے سخت ترین معاشی فیصلے کر رہی ہے۔ کاروبار زندگی کی بحالی ہی ملک میں ترقی و خوشحالی کی نئی صبح کی ضامن ہوسکتی ہے۔ 
عوام ایس او پیز اور حفاظتی اقدامات پر عمل میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا بے احتیاطی کا احتمال نہ رکھیں۔ ملک میں وبا کی لہر پر قابو پاکر ہی ملکی معیشت بند گلی میں جانے سے بچ سکتی ہے۔ حکومت کی سنجیدگی اور اخلاص و احساس پر مبنی بزنس پالیسی میں عوام الناس کا ذمہ دارانہ رویہ انتہائی ضروری اہمیت کا حامل ہے۔ تاجر دکاندار شہری خریدار حکومت اور محکمہ صحت کی دی گئی ہدایات پر سوفیصد عمل یقینی بنائیں۔ بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کو بحران کے منہ زور طوفان سے بچانے کیلئے نہایت ذمہ درانہ رویئے اپنائے۔