پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کا فیکلٹی اور عملے کیلئے کورونا ویکسین کا مطالبہ

پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کا فیکلٹی اور عملے کیلئے کورونا ویکسین کا مطالبہ

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی کا محکمہ صحت سے 1306 فیکلٹی ممبران اور 5000 ہزار نان ٹیچنگ سٹاف کی فوری فری ویکسی نیشن کا مطالبہ، یونیورسٹی انتظامیہ نے محکمہ صحت کو خط لکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے محکمہ صحت کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ اساتذہ اور تدریسی عملہ بھی فرنٹ لائن ورکر ہیں اساتذہ یونیورسٹی کے 46 ہزار طلباء کو تدریسی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔کووڈ 19 کے باعث سب سے زیادہ نقصان تعلیمی اداروں کا ہو رہا ہے، اساتذہ اور سٹاف اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر وبائی صورتحال میں تعلیمی کی فراہمی کیلئے بہترین خدمات ادا کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر مختلف شعبوں کی طرح ملک بھر میں تعلیمی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -