کورونا کا مقابلہ کیا جائے  خوف نہ پھیلایا جائے،ملک نعیم

  کورونا کا مقابلہ کیا جائے  خوف نہ پھیلایا جائے،ملک نعیم

  

لاہور(سٹی رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران لاہور کے سینئر وائس چیئرمین ملک محمد نعیم نے کہا ہے کہ کورونا کے ساتھ مقابلہ کرنے کے ساتھ ساتھ  ملک میں مہنگائی افراط زر کے بڑھتے ہوئے خدشات اور مسائل کا راستہ روکے۔ ملک میں وبا کا مقابلہ کرنے اور بچنے کیلئے اقدامات کئے جائیں نا کہ عوام میں خوف کی فضا پیدا کی جائے۔ مرکزی تنظیم تاجران تاجر بھائیوں سے مکمل ذمہ داری کے ساتھ ایس او پیز اور حفاظتی اقدامات پر عمل یقینی بنانے کی اپیل کرتی ہے۔

 حکومت بزنس سیکٹر کو اس مشکل وقت اور کٹھن موڑ سے نکلنے کیلئے سبسڈی اور ریلیف دے۔ بحران زدہ حالات میں تاجر کمیونٹی کے ساتھ ہمدردانہ رویہ برتتے ہوئے حالات کو مزید گھمبیر ہونے سے بچایا جائے۔مرکزی تنظیم تاجران نے حکومتی اور سرکاری فورمز پر ہمیشہ بزنس سیکٹر اور تاجر برادری کے حقوق کی جنگ لڑی ہے۔ بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے حکام بالا کے سامنے حقیقی مسائل پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -