تحفظ ختم نبوب دین کی اساس  ایمان کی روح ہے،اصغر نورانی

   تحفظ ختم نبوب دین کی اساس  ایمان کی روح ہے،اصغر نورانی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحفظ ناموس رسالت کے نائب صدر و امیر تحریک دعوت حق علامہ پیر محمد اصغر نورانی نے کہا ہے کہ تحفظ ختم نبوب دین کی اساس اور ہمارے ایمان کی روح ہے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیں گے لیکن حضور اکرم ﷺ کی عزت و نامو س پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دیں گے، انہوں نے کہاکہ عالم کفر اسلام کو جتنا دبانا چاہتا ہے یہ اتنا ہی ابھر رہاہے اور پو ری دنیا میں اسلام تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔

 یہ دراصل اسلام کی حقانیت کی واضح دلیل ہے،وقف املاک کے حوالے سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے منظورکردہ آرڈیننس کوتبدیل کیا جائے وگرنہ دینی حلقوں میں پائی جانے والی شدید تشویش مزاحمتی تحریک کی صورت اختیارکرجائے گی جسے سنبھالنا حکومتوں کے بس میں نہ ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ختم نبوت کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے مفتی غلام حسین ۱قادری علامہ نعیم جاوید نوری سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔ دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان بھرمیں جتنی دینی جماعتیں کام کررہی ہیں وہ سب مل کر کفریہ طاقتوں کے خلاف میدان عمل میں اتر کر صحیح معنوں میں ختم نبوت کا تحفظ کر نے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا قادیانی یہودونصاریٰ کے ایجنڈے پر کام کرنے والے جاسوس ہیں،ہم جب تک زندہ ہیں کسی جعلی نبوت اور جعلی نبی کے پیروکاروں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -