بزنس کمیونٹی نے ہر بحران میں ملک و قوم کا ساتھ دیا،شیخ شبیر

بزنس کمیونٹی نے ہر بحران میں ملک و قوم کا ساتھ دیا،شیخ شبیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر) پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے چیف آرگنائزر شیخ شبیر نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی نے ماضی کے ہر بحران میں ملک وقوم کے معاشی معاشرتی سماجی استحکام اور سالمیت میں اپنا فعال اور متحرک ترین حصہ ملایا ہے۔ تاجر برادری نے ذاتی کاروباری مفادات کی بجائے ہمیشہ ملکی و قومی مفادات اور وطن عزیز سے وفاداری کے رشتے کو مقدم رکھا ہے۔ تاجر برادری کو آج اس مشکل موڑ پر حکومت سہارا دے، ملکی معیشت کو خسارے کے نرغے سے نکالنے کیلئے تاجر کمیونٹی سرمایہ کار اور بزنس مین کو سبسڈیز دے ۔