گندگی ڈھیروں کیخلاف درخواست‘جواب داخل نہ کرانے پر عدالت کا اظہار ناراضگی 

گندگی ڈھیروں کیخلاف درخواست‘جواب داخل نہ کرانے پر عدالت کا اظہار ناراضگی 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہدکریم نے کوڑے اور گندگی کے خلاف دائردرخواست پر جواب داخل نہ کرانے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب حکومت اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو جواب داخل کرانے کا آخری موقع دے دیا فاضل جج نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ درخواست کا جواب داخل نہیں ہو رہا تو شہر کو کیسے صاف کریں گے، عدالت نے قرار دیا کہ افسوس کی بات ہے کہ جواب داخل نہیں کیاگیا درخواست گزار کے وکیل شیزار ذکا ء کاموقف ہے شہر میں جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیرے لگے ہوئے ہیں اور اس سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی.گندگی کی وجہ سے ناصرف ماحولیاتی آلودگی بڑھ رہی ہے بلکہ بیماریاں جنم لے رہی ہیں. وکیل نے استدعا کی کہ شہر سے کوڑے کے ڈھیر ختم کرنے کیلئے موثر اقدامات کرنے کا حکم دیا جائے۔

اظہار ناراضگی 

مزید :

صفحہ آخر -